آئی سی سی نے افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب پر جرمانہ عائد کر دیا۔
گلبدین نائب کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
افغان آل راؤنڈر کو ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے امپائر کے فیصلے پر ناگواری کا اظہار کیا تھا۔
آئی سی سی نے افغان آل راؤنڈر کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے، انہیں جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے گیارہویں اوور میں کیا گیا۔
راشد خان گیند کرا رہے تھے ان کی گیند پر امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دیے جانے پر گلبدین نے نامناسب حرکت کی تھی۔