ایم کیو ایم پاکستان کا جماعت کا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ

ایم کیو ایم پاکستان کا جماعت کا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ کب حکومت چھوڑ دیں گے، اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت چھوڑنے میں ان کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا کہ وہ ہمارے سینیٹر رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت میں بلدیاتی امور خود مختار نہیں ہیں، تو ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی تعمیر اور اس سے محبت کرنا ضروری ہے، کیونکہ جب تک کراچی خوشحال نہیں ہوگا، پورا ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔ دعا کریں کہ کراچی بھی اسلام آباد کی طرح ترقی کرے۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بہت عجلت کا سامنا تھا، اور اس ترمیم میں مدارس کے بارے میں مناسب سوچ بچار نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی اختیارات دراصل ایک دھوکہ ہیں۔

انہوں نے نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے نئے انداز سے سوچنے کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ اگر کراچی چل رہا ہے تو ملک بھی ترقی کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *