انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ: پی ٹی آئی کے 8 رہنما اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ: پی ٹی آئی کے 8 رہنما اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو لاہور کے کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے 8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔ عدالت نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبدالصمد اور واثق قیوم کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پولیس نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ مراد سعید خیبر پختونخوا ہاؤس میں روپوش ہیں اور 9 مئی کے احتجاج میں جتھے کے ساتھ شریک تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *