اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول زرداری کو وزیراعظم بنانے کے لیے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جاری ہیں
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بلاول زرداری وزیر اعظم بننے کے لیے سخت کوششیں کر رہے ہیں، اور ان کے والد آصف علی زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے لیے ایک خفیہ مشن پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں باپ بیٹا وزارت عظمیٰ کی کرسی کے لیے سرگرم ہیں اور آصف زرداری کو اپنے بیٹے کو وزیر اعظم بنانے کے لیے جعلی مینڈیٹ کے بجائے اصلی مینڈیٹ پر زور دینا چاہیے
بیرسٹر سیف نے اس بات پر بھی تبصرہ کیا کہ شریف اور زرداری دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف ان کی تحریک منطقی انجام کے قریب ہے، اور عوام کی رائے کے برعکس جو بھی وزیراعظم بنے گا، وہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔