چین کا کراچی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے منصوبے کا اعلان

چین کا کراچی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے منصوبے کا اعلان

چین نے کراچی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کےمنصوبے کا اعلان کیا ہے جس سے 50 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیداہونگے اور منصوبے کے لیے تین سال کی ٹائم لائن رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کردیا۔ ایف پی سی سی آئی نے کراچی میں اپنے ہیڈ آفس میں ایک اعلیٰ سطحی چینی وفد کی میزبانی کی جس میں چینی وفد نے کراچی میں ایک ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عا طف اکرام شیخ کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے میڈیکل کے نظام کے لیے بالعموم اور کراچی کے لیے بالخصوص بڑی سماجی و معاشی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ اعلان ایف پی سی سی آئی کی پاکستان چائنا بزنس کونسل اور ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور، تجارت اور سرمایہ کاری کے مشترکہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور چائنا پاکستان ریسرچ اینڈ انوویشن انٹرپرائزز الائنس کے صدرMeng Xiao Wei نے کی۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجوزہ عظیم الشان میڈیکل سٹی کو چینی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ35 چینی کاروباری گروپوں کی پارٹنر شپ کے ذریعے قائم کیا جائے گا؛ جس کا مقصد پاکستان کے میڈیکل کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اپ گریڈ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخی اقدام پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے؛ جن کی وجہ سے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے چین کے انویسٹرز کو پاکستانی کاروباری برادری کے قریب لانے میں ممتاز صنعتکار اور ایکسپورٹر ادریس گی گی کی کاوشوں کی کامیابی کو ایک قابل تقلید مثال قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری اور تین سال کی ٹائم لائن کے ساتھ اس منصوبے سے پاکستان میں 50,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبے کو پاکستان چائنا میڈیکل ایسوسی ایشن کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *