Skip to content
مشکوک بالنگ ایکشن، شکیب الحسن کو بولنگ سے روک دیا گیا
Home - کھیل - مشکوک بالنگ ایکشن، شکیب الحسن کو بولنگ سے روک دیا گیا
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مقابلوں میں بولنگ سے روک دیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رپورٹ ہوا، جہاں وہ سرے ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔
بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام کسی بھی مقابلے میں بولنگ کرنے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
انہیں دوبارہ بولنگ کی اجازت اس وقت تک نہیں ملے گی جب تک وہ اپنا ایکشن کلیئر نہیں کرا لیتے۔ شکیب کو اس مقصد کے لیے آزادانہ معائنہ کرانا ہوگا۔