اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز) سے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے تقریباً 300 ارب روپے تک کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے
ذرائع کے مطابق، ان چھ آئی پی پیز کی مجموعی طور پر بجلی کی پیداوار 2 ہزار 396 میگاواٹ ہے۔ ان معاہدوں میں گل احمد انرجی سے 136 میگاواٹ، کیپکو پاور پراجیکٹ سے 1836 میگاواٹ، اٹک پاور سے 165 میگاواٹ، کوہ نور انرجی سے 131 میگاواٹ اور ٹپال انرجی سے 126 میگاواٹ کی پیداوار شامل ہیں، جن سے معاہدے ختم کیے جائیں گے
ذرائع نے مزید بتایا کہ معاہدوں کا خاتمہ مرحلہ وار بنایا گئی فہرست کے مطابق کیا جائے گا، اور اس حوالے سے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے۔ معاہدوں کے خاتمے سے حکومت کو بڑی مالی بچت متوقع ہے۔