عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17دسمبر کو ہوگی۔ سماعت میں عمران خان کیخلاف شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کی 17دسمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی جلد ممکن نہیں، سینیٹر فیصل واؤڈا کا دعوٰی

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

سپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی۔ سپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔

جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *