وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی بڑھادی گئی

وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی بڑھادی گئی

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارا لخلافہ میں پارلیمنٹ ہاؤس ، ڈپلومیٹک انکلیو، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سمیت تمام حساس اداروں کے مقامات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے : عرفان صدیقی

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے داخلی اورخارجی راستوں پر سخت ترین چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی معاونت کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کر رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ڈی چوک میں مظاہرے کے بعد سے دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی اداروں کو انتہائی الرٹ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللّٰہ نے تحریک انصاف سے رابطے کی تصدیق کردی

پارلیمنٹ کی طرف آنے والے تمام داخلی راستوں پر پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سخت چیکنگ کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔جس کے باعث حکومتی وزرا ء،ممبران اسمبلی سمیت عام آدمی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *