جعلی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، بیرسٹر سیف

جعلی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہا ہے کہ حکومت کا بانئ پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے ملٹری ٹرائل کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے، حکومت سیاسی مفادات کے لیے تلخیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں 85 سویلنز کو سزائیں سنانے کی اجازت دے دی

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا  نے کہا کہ سیاسی مافیا کو بانئ پی ٹی آئی مائنس کرنے میں ہی اپنی بقا نظر آرہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ حکومت بغض بانئ پی ٹی آئی میں ہر حد تک جانے پر تیار بیٹھی ہے، حکومت نے سول نافرمانی کی کال پر آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *