لکی مروت : بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت

لکی مروت : بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت

 خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ڈ ویلپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل )نے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:16 دسمبر سےاگلے 15روز کیلئے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا ؟

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یومیہ 21 لاکھ 14ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ یومیہ 74 بیرل خام تیل ملے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان برقرار، انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *