اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان برقرار، انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو گیا

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان برقرار، انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے آغاز میں نئے ریکارڈ بناتا ہوا 1 لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر گیا،  بعد میں کاروبار کا منفی رجحان ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 792 ہو گیا، اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 کی نئی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللّٰہ نے تحریک انصاف سے رابطے کی تصدیق کردی

دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 23 پیسے کا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *