پاکستان تحر یک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی صورت مذاکرات نہیں چاہتی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کر رہی ہے تو یہ بھاگ رہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی خاطر مذاکرات ہو رہے ہیں تو ہونے چاہئیں۔
رہنما ء پی ٹی آئی نےمزید یہ بھی کہا کہ حکومت تکبر اور سے نکلے اور اپوزیشن کو انگیج کرے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فائنل کال سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا گیا تھا۔
بانی پارٹی عمران خان کی رہائی کی بات نہیں ہوئی تھی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے چارٹر آف اکانومی پیشکش کیا تھا۔