عمران خان کا پارٹی لیڈرشپ سے ناراضگی کا اظہار

عمران خان کا پارٹی لیڈرشپ سے ناراضگی کا اظہار

عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ سے ناراضگی کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کی ۔ گفتگو کے دوران عمران خان نے جیل کے باہر کے ماحول پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ جب میں نے اخبارات میں خبریں پڑھیں تو ایسا تاثر ملا جیسے جیل کے باہر دوستانہ ماحول چل رہا ہے اور سب لوگ خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔

عمران خان نے پی ٹی آئی قیادت کے رویے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ ڈی چوک کے معاملے کو پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا جس پر وہ حیران ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کی توسیع کردی

دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم شام کی ویڈیوز کو تبدیل کرکے پاکستان کے حالات سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے مذاکرات کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جتنا بھی ابہام ڈالے، حکومت انہیں مذاکرات کی میز پر بٹھائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو ان کی اہلیہ اور حواریوں سے جان کا خطرہ ہے۔ مزید کہا کہ میں 15 دسمبر کے بعد پانچ ممالک میں جا کر حقائق سے آگاہ کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *