جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت ٹمبا باووما کریں گے جبکہ ٹیم میں فاسٹ بولر رباڈا کی 2023 کے ورلڈکپ کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ان کے علاوہ ڈیوڈملر اورہینرک کلاسن بھی 2023 کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں، انجری کی وجہ سے فاسٹ بولر نوکیا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
جنوبی افر یقہ کے اسکواڈ میں کپتان ٹمبا باووما، اوٹنیئل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو یانسن، ہینرک کلاسن، کیشوو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، انڈیلے فیلکوایو، کاگیسو رباڈا، ٹرسٹن اسٹبز، ریان رکلٹن، تبریز شمسی، راسی وین ڈیر ڈوسن شامل ہیں۔