پیٹرول اور ڈیزل مزید ڈھائی روپے مہنگا ہونے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل مزید ڈھائی روپے مہنگا ہونے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل مزید ڈھائی روپے مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی آئی ایف ای ایم کے اجلاس میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل ڈھائی روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے استعمال ہوگا،

یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس میں اوگرا کو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

بعد ازاں اسے ای سی سی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔پارکو اس اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔ منظوری کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات میں ڈھائی روپے تک اضافہ ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *