سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یہ اچھی بات ہے فیض حمید کے خلاف یہ مقدمہ چل رہا ہے کہ وہ سیاست میں حصہ لیتے رہے۔
سابق صدر نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، ملک کے لیے جان بھی قربان کر سکتے ہیں ۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں ججز کا شکر گزار ہوں، ججز جب کوئی معاملہ دیکھتے ہیں تو وہ بہت باریک بینی سے دیکھتے ہیں، عدالت نے سندھ حکومت اور ایف آئی اے سے میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات مانگی ہیں۔