ہونڈا سی جی 125 کا سرخ رنگ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، یہ سڑکوں پر سیاہ رنگ کے ورژن سے زیادہ نظر آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 125 سی سی موٹر سائیکل دہائیوں سے مقامی مارکیٹ میں مقبول ہے اور اپنی پائیداری، تیز رفتاری، اور ایندھن کی کارکردگی کے لیے مشہور ہے۔ ہونڈا سی جی 125 انٹرسٹی اور انٹرا سٹی دونوں کے لیے بہترین ہے، کیونکہ اس کی ڈرائیو بہت آرام دہ ہوتی ہے۔
اس موٹر سائیکل کا انجن 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ ہے، جس میں کک اسٹارٹ آپشن اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن بھی شامل ہے۔ سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کم قیمت پر مل جاتے ہیں اور انہیں حاصل کرنا آسان ہے، جس سے اس کی دیکھ بھال بھی سستی پڑتی ہے۔
ہونڈا سی جی 125 ایک لیٹر پیٹرول میں تقریباً 45 کلومیٹر تک چلتی ہے، جو اس کی ایندھن کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ دسمبر 2024 تک ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 234,900 روپے تھی، جو بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہے۔
اگر آپ ہونڈا سی جی 125 خریدنا چاہتے ہیں، تو میزان بینک ایک سالہ قسط کے پلان کی پیشکش کرتا ہے۔ اس پلان میں 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ صارف کو 95,760 روپے ادا کرنے ہوں گے، جس میں 1,800 روپے پروسیسنگ فیس بھی شامل ہے۔ اس کے بعد، 12 ماہ کے لیے ماہانہ قسط 11,746 روپے ہوگی۔