ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

فیس بک، وٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی رفتار میں واضح سست روی دیکھنے کو ملی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو تصاویر، وائس نوٹس اور ویڈیوز اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی سست رفتار بعض علاقوں میں شدت اختیار کر چکی ہے، جس سے صارفین اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں مکمل کرنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔

اس سست روی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے ابھی تک اس مسئلے کے حل کے بارے میں کوئی واضح وضاحت نہیں آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *