فیض حمید کیخلاف الزامات فوج کا اندرونی معاملہ ہے: بیرسٹر گوہر

فیض حمید کیخلاف الزامات فوج کا اندرونی معاملہ ہے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کیخلاف الزامات فوج کا اندرونی معاملہ ہے اور انکا ان کی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مذاکرات اچھی بات مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا؟ خواجہ آصف

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوج ٹرائلز کے انعقاد کے لیے اپنے مقرر کردہ اصول و ضوابط کے تحت کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کی بھانجی حاجرہ نیازی قصور وار جبکہ 8ملزمان بے گناہ قرار

انہوں نے کہا کہ فیض حمید پر صرف اس مرحلے پر الزام عائد کیا گیا ہے کورٹ مارشل کی کارروائی کیلئے ناقابل تردید ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *