وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات اچھی بات مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا؟۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف کا ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف ڈی چوک میں جن ہلاکتوں کی بات کرتی ہے ان کی تعداد لیڈر12سے لے کر 278بتاتے ہیں اور وہ ان ہلاکتوں کا ثبوت فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
رینجرزاور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کا اعتراف تو درکنار ذکر تک بھی نہیں کرتے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دوغلا پن اور ڈبل سٹینڈرڈ پی ٹی آئی کی شناخت اور کلچر بن چکا ہے ، چند دن قبل انکے مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ تک حلال تھے۔
حکومت سے ان کے مذاکرات حرام تھے، بانی پی ٹی آئی دن میں کئی رنگ بدلتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی زمانہ تھا جب جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید ضامن ہوتے تھے یہ تب کی بات ہے جب محبت جوان تھی۔