سابق وفاقی وزیر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن والے 8فروری کو گرے ہوئے تھے ان کوحکومت ملی توخوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں میزبان سے گفتگو کے دوران محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضرور فیئرٹرائل کا حق ملنا چاہیے، ان کے خیال میں میاں محمد شہبازشریف اپنی مدت پوری کریں گے۔
نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جعلی رپورٹس کا پتہ نہیں، یہ 8فروری کو گرے ہوئے تھے ان کو حکومت ملی توخوش ہیں ن لیگ نے حکومت لینے سےانکار کیا، اگر مجبوری میں حکومت نہ بنائی ہوتی تو فارم47 کیوں لئے تھے؟۔
محمد زبیر کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 99فیصد جعلی فارم47ن لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) والوں کو ملے۔ جنرل انتخابات میں تحریک انصاف99فیصد سیٹیںجیت رہی تھی ، حلفیہ کہتا ہوں نتائج سب کے دوبارہ بنے ہیں جبکہ ن لیگ نے خود میاں جاوید لطیف کو ہر ایا۔