بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی فیوژن فارمولے پر کھیلنے کے لیے راضی ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ فیوژن فارمولا اپنے ایونٹس پر لاگو نہیں کرنا چاہتا، پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے گروپ میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے تو اسے بھارت میں کھیلنا ہو گا، پاکستان بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا تھا۔پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارت پاکستان میں میچ نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی بھارت میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔