شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشنز میں سات خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشنز میں سات خوارج ہلاک

راولپنڈی: پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور سپن وام میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران سات خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن میران شاہ کے علاقے میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے چار خوارج کو جہنم واصل کیا۔ اس کے بعد دوسرا آپریشن سپن وام میں کیا گیا، جس میں مزید تین خوارج ہلاک ہوئے تاہم اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک محمد امین (عمر 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ فیصل آباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

آئی ایس پی آر نے بتایا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی باقی خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں پوری قوت سے سرگرم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *