پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ ڈربن کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں شامل کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر اور محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔
بولنگ لائن اپ میں عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
جنوبی افریقا کے مضبوط ہدف کے تعاقب کے لیے پاکستان کو اچھی بیٹنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔