پاکستان تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے اور اس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں جن کے تحت وہ اپنے افسران کا ٹرائل کرتی ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس کارروائی کا مقصد ان کے خلاف ممکنہ الزامات کی تحقیقات اور ان کا ٹرائل کرنا ہے۔