جی ایچ کیو حملہ کیس؛ پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 25 غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 25 غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 25 غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، کنول شوزب، راشد حفیظ، کرنل شبیر، عمر تنویر بٹ اور شہریار آفریدی شامل ہیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونی تھی تاہم اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کے رخصت پرہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے: اسد عمر

گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی سمیت 89 رہنماؤں اور کارکنان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے کا حکم دیا تھا اور ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے تھے اور ان کا اجرا ملزمان کی گزشتہ سماعت پر عدم حاضری کی بناء پر کیا گیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *