چودھری مونس الٰہی دہرے قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار

چودھری مونس الٰہی دہرے قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی کو عدالت نے دہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج میاں جاوید اکرم نے چودھری مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ مونس الٰہی سمیت دیگر ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے28 جون 2023 کو چکریاں کے رہائشی یاسر اور محمد یوسف نامی دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے: اسد عمر

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں دم توڑ گیا تھا۔ چودھری مونس الہٰی کو ایف آئی آر کے ملزمان کے انکشاف کے بعد اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر کو دفعہ 109 کے تحت ایما مشورہ کا ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریکِ انصاف کی سوِل نافرمانی تحریک کا پہلا مرحلہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ہو گا: شیخ وقاص اکرم

واضح رہے کہ تھانہ منگووال میں دہرے قتل کا مقدمہ 29 جون 2023 کو درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں چودھری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 19 صفحات پر مشتمل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *