شام :عبوری حکومت بنانےکی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد

شام :عبوری حکومت بنانےکی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد

شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت کے سربراہ محمد البشیر کے بارے میں کیا آپ کو معلومات ہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق محمد البشیر وہ شخصیت ہیں جنہیں شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس کا مقصد بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے بعد ملک میں امن و امان کا قیام اور اقتدار کی منتقلی کو ممکن بنانا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی مسلح حزب اختلاف کے آپریشنز کے کمانڈر احمد الشرع نے گزشتہ روز محمد البشیر سے ملاقات کی تھی، جس میں شام میں نئی عبوری حکومت کی سربراہی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں وزیرِاعظم محمد الجلالی اور سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر بھی موجود تھے۔

اس ملاقات کا مقصد اقتدار کی منتقلی کے انتظامات کو طے کرنا اور شام کو مزید افراتفری سے بچانا تھا۔ باغی گروپ نے یہ بھی کہا کہ وہ پرانی انتظامیہ کو مکمل طور پر ختم نہیں کریں گے اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔
موجودہ وزیراعظم غازی جلیل نے بتایا کہ کابینہ کے بیشتر وزرا ابھی تک دمشق میں کام کر رہے ہیں تاکہ اقتدار کی منتقلی کو جلدی سے یقینی بنایا جا سکے۔

یورپی یونین نے بھی شام کی نئی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ہر قسم کی انتہا پسندی کو مسترد کرے اور شامی اپوزیشن سے مزید تشدد سے گریز کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

علاوہ ازیں روس میں شامی سفارتخانے پر اپوزیشن کا 3 ستاروں والا پرچم لہرایا گیا ہے، اور امدادی ٹیمیں دمشق کی بدنام زمانہ سیڈنایا جیل میں لوگوں کو تلاش کر رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *