عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا منتقلی،درخواست جرمانے کیساتھ خارج

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا منتقلی،درخواست جرمانے کیساتھ خارج

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا منتقلی کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو وہ خود درخواست دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، کتابیں مانگ رہے تھے، علیمہ خان

بانی پاکستان تحریک انصاف کے 3 وکلاء آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔ اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ قیدی کے اہل خانہ یا وہ خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئےمنظور

درخواست گزار قیوم خان نے کہاکہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیئے گا، یہ انفرادی معاملہ ہے جس میں کوئی قومی مسئلہ نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *