پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے پلیئنگ اسکواڈ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں آج پہلے ٹی 20 میچ میں مدِ مقابل ہوگی۔پاکستان دورہِ جنوبی افریقہ میں تین ٹی ٹوئنٹی تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے گی،ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل ڈربن میں بھرپور ٹریننگ کی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 9 بجے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا۔
قومی اسکواڈ نے کروسیڈرز اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کے دوران مقامی کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھی،کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے دوران کوچز کے مشوروں کو بھی مدنظر رکھا،اس موقع پر کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے کی جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کا پہلا T20 میچ ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے جو ایک دلچسپ اور چیلنجنگ جگہ ہوگی۔ ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم میں 25,000 سے زیادہ تماشائیوں کی گنجائش ہے اور یہ انڈور اور آؤٹ ڈور کرکٹ کے لئے موزوں ہے۔ اس کی پچ اکثر بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کے لئے چیلنجنگ سمجھی جاتی ہے۔