پاکستانیوں کیلئے ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ ؟

پاکستانیوں کیلئے ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ ؟

ترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی اب ملکی قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ ترکیہ کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ترکیہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے فیس نقد رقم کی صورت میں پاکستانی روپے میں جمع کروانا ہوگا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ڈالر کی شرح تبادلہ کو مدنظررکھتے ہوئے یہ ویزا فیس جمع ہوگی جو کہ ناقابل واپسی ہے۔

سنگل انٹری ترکیہ وزٹ ویزا کے لیے سفارت خانے کی فیس 60 ڈالرز ہے جبکہ پاکستان سے ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا کے لیے یہ  فیس 190  ڈالرز ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 9 دسمبر تک 277.5 روپے میں دستیاب تھا، اس لحاظ سے سنگل انٹری ویزا کے لیے ایمبیسی کی فیس 16,650 روپے اور ملٹی پل انٹری ویزا کے لیے 52,725 روپے ہوگی۔

سفارت خانے کی فیس کے علاوہ، ترکیہ کی ایمبسی اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر خدمات کی فیس بھی وصول کرتی ہے اور اس پر منحصر ہے کہ درخواست دہندہ نے ویزا کی درخواست کے لیے کس کیٹیگری کا انتخاب کیا ہے۔ اگر درخواست دہندہ نے عام درخواست جمع کرائی ہے تو اس کے لیے 65 ڈالر یا 18,037 روپے اور وی آئی پی درخواست کے لیے 80 ڈالر یا 22,200 روپے چارجز ادا کرنے ہونگے۔

سیاحت کو فروغ دینے اور قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ترکیہ نے چھ ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ کا اعلان کیا ہے۔ ترکیہ کے صدر رجیب طیب اردوان کی جانب سے جاری کردہ فیصلہ 23 دسمبر بروز ہفتے کو ترک سرکاری گزٹ میں شائع ہوا تھا۔

جس کے مطابق مندرجہ ذیل ممالک کے شہری اب بغیر ویزا کے ترکیہ کا سفر کرسکیں گے۔ ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین، امریکا اور کینیڈا شامل ہیں۔ ترک پریس نے رپورٹ کیا کہ نیا ویزا فری ان ممالک کے شہریوں کو ہر 180 دنوں میں 90 دن تک بغیر ویزا کے ترکی جانے کی اجازت دیتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *