تحریکِ انصاف کی سوِل نافرمانی تحریک کا پہلا مرحلہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ہو گا: شیخ وقاص اکرم

تحریکِ انصاف کی سوِل نافرمانی تحریک کا پہلا مرحلہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ہو گا: شیخ وقاص اکرم

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک کا پہلا مرحلہ اوورسز پاکستانیوں سے متعلق ہو گا، عوام سرکار سے بیزاری کا اعلان کریں گے اور فیزٹومیں بل جمع نہیں کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سوِ ل نافرمانی تحریک کے حوالے سے کہا کہ تحریک کا پہلا مرحلہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ہے۔

سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہماری ایسےنظام کے ساتھ ٹکرجوفسطایت پرمبنی ہے۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک کےاندرمختلف قسم کی کمپین ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایسےنظام کے لوگوں کے ساتھ ٹکرہےجوفسطایت پریقین رکھتےہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان مخالف نہیں نہ ملک چھوڑکرجاتےہیں، بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کا ایک راستہ کھول دیا ہے، سول نافرمانی کی کال پاکستان مخالف نہیں ہے، ہم پرامن احتجاج کرتےہیں ہمیں دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارا کہنا ہےاگرکسی نےمذاکرات کرنے ہیں تووہ رابطہ کرلے، ہم نےابھی تک کسی سےرابطہ نہیں کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی کا بشریٰ بی بی سےاحترام کا رشتہ ہیں،عمران خان کی اہلیہ نے بانی سےکوئی شکایات نہیں کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *