عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مراحل میں پہنچ گیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مراحل میں پہنچ گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طویل دورانیے تک جاری رہی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ بشریٰ بی بی 10 سماعتوں کے بعد پہلی بار عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی پیشی پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سیکشن 342 کے تحت سوالات کے جوابات ریکارڈ کرائے۔ عمران خان نے اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، جبکہ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ وہ کسی گواہ کو پیش نہیں کرنا چاہتیں۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *