بیرون ملک سے 1200 ڈالرز تک اشیاء پاکستان لائی جا سکیں گی، موبائل بارے بھی اہم فیصلہ

بیرون ملک سے 1200 ڈالرز تک اشیاء پاکستان لائی جا سکیں گی، موبائل بارے بھی اہم فیصلہ

وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیا ساتھ لانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا کمرشل ٹریڈنگ تصور کی جائے گی۔

ایف بی آر نے بیگج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک سے ذاتی استعمال کیلئے ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی اور دیگر تمام فون ضبط کر لیے جائیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا کمرشل تجارت تصور ہوگی اور اضافی اشیا ڈیوٹی، ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنے کے باوجود بھی کلیئر نہیں ہوں گی۔

قوانین میں ترامیم سے متعلق 7 روزمیں رائے و تجاویز دی جاسکتی ہیں مقررہ میعاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز قبول نہیں کی جائیں گی۔

ایف بی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کمرشل مقدار کا مطلب ذاتی استعمال اور گفٹ کے بجائے اضافی مالی فائدہ اٹھانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *