لاہور کے جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان

لاہور کے جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں میانوالی، نور پور تھل، سرگودھا، فیصل آباد، چنیوٹ، قصور اور ملحقہ علاقوں بشمول لاہور کے جنوبی علاقوں میں بارش کا سب سے زیادہ امکان ہے۔

جنوبی پنجاب میں ڈی جی خان اور راجنپور کے بالائی علاقوں میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر میں 2 سے 5 ملی میٹر تک کی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ روایتی علاقوں جیسا کہ وادیِ پشاور اور خطّہٰ پوٹھوہار میں بارش کے امکانات کم ہیں، البتّہ ہزارہ اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

سوات، کاغان، وادیِ نیلم، گلگت بلتستان کے مغربی حصّوں میں کم از کم ایک مرتبہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پہاڑوں اور بلند وادیوں میں برفباری کا امکان ہے۔ کالام اور مالم جبّہ میں 2 سے 4 انچ تک مزید برفباری ہو سکتی ہے۔ مری میں برفباری کا امکان کم ہے تاہم نتھیا گلی سمیت گلیات میں اس ہفتے کچھ برفباری ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں کے درجہ حرارت میں 6 سے 9 سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *