رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کےلیے عمران خان سے مذاکرات ضروری ہیں بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے ہیں۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہاہے کہ اس بارٹیم خود بناؤں گا،عمران خان نےمذاکرات کےدروازے بند نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ پندرہ نومبرکو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، بیرسٹرگوہر نے بانی سے پوچھا تھا اسلام آباد کہاں جانا ہے، عمران خان نے کہا کوئی جگہ نہیں بتانی،صرف اسلام آباد بتاؤ،وہاں پہنچ کرجگہ کا بتائیں گے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا تھا اگرمذاکرات ہوں گےتوبراہ راست ان سےہوں گے، ہمارے احتجاج کے دوران حکومت کےکچھ لوگ تصادم چاہتےتھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کےلیے عمران خان سےبات کرنا ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی کسی سےانتقام نہیں لیں گے، تحریک عدم اعتماد کی رات عدالتوں کا کھلنا بہت عجیب تھا، میری آنکھوں کے سامنے ہماری حکومت چلی گئی۔