حکومت نے کبھی عمران خان کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

حکومت نے کبھی عمران خان کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی سے متعلق علیمہ خان کے دعوئوں کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے حکومت سے آپ کے مذاکرات کا ذکر کیا ہے؟اس کے جواب میں بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ نہ حکومت سےعمران خان سے ملاقات پرکوئی بات ہوئی۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کاعمران خان کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ نےعمران خان کی رہائی کےلیے وقت بھی بتایا؟جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ میں نے نہ تو رہائی سےمتعلق کوئی بات کی اورنہ ذکر کیا۔ حکومت نےکبھی بھی عمران خان کی 20 دن میں رہائی کاوعدہ نہیں کیااور یہ کہ دھرناختم کرنےکے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ قافلے پہنچے تو حکومت دباؤ کا شکار ہو گئی تھی، حکومت نے دباؤ میں آکر بیرسٹر گوہرکو عمران خان سے ملاقات کے لیےجیل بھجوایا اور وعدہ کیا تھا انہیں 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *