چیمپئنز ٹرافی معاملہ : چیئرمین پی سی بی کو اہم فیصلوں کا اختیار مل گیا

چیمپئنز ٹرافی معاملہ : چیئرمین پی سی بی کو اہم فیصلوں کا اختیار  مل گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو اہم فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محسن نقوی کو ہدایات دیں کہ کس معاملے پر مضبوط موقف اختیار کرنا ہے اور کس پر لچک دکھانی ہے، جس پر چیئرمین پی سی بی نے یقین دہانی کرائی کہ فیصلے میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا CG 125 سیلف اسٹارٹ صرف 13,576 روپے ماہانہ میں حاصل کریں

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے وزیراعظم کو چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور ہائیبرڈ فارمولہ کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے محسن نقوی کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کے اصولی مؤقف کو سراہا، جسے ہر پاکستانی کی آواز قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی سی سی میں محسن نقوی نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی بھرپور نمائندگی کی ہے اور ان کی ترجیحات میں پاکستان کی عزت سب سے اہم ہے۔

محسن نقوی نے وزیراعظم کو بتایا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور انشاء اللہ اس حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ایک بار پھر ملتوی

دوسری جانب بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی کی کل ہونے والی میٹنگ نہیں ہو سکی تھی، تاہم ذرائع کے مطابق معاملات کے حل کے بعد ہی شیڈول جاری کیا جا سکے گا۔ ضرورت پڑنے پر آئی سی سی اجلاس بُلا سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *