پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس کے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد خرچ ہو گئے

پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس کے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد خرچ ہو گئے

پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس کے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد خرچ ہوگئے۔

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پی ٹی آئی کا احتجاج پولیس کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد میں پڑ گیا، نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر 27 ہزار کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا جب کہ 2 ہزار کی نفری اسلام آباد پولیس کو بھی بھجوائی گئی تھی۔

مظاہرین نے پولیس کے 131 ملازمین زخمی اور ایک اہل کار کو شہید کیا۔ 20 ملازمین کو پرتشدد مظاہرین نے مغوی بنایا، جنہیں پولیس نے بازیاب کروایا۔ اس دوران پولیس کو صرف تیل، کھانے پینے و رہائش کی مد میں ایک ارب روپے کے قریب کے اخراجات کرنے پڑے۔

نومبرکے 7 روزہ احتجاج میں پولیس نے50 کروڑ روپے حکومت سے مانگ لئے ہیں۔ ہیڈ آفس کی جانب سے 60 ہزار آنسو گیس شیلز پولیس کو اکتوبر اور نومبر کے احتجاج میں تمام اضلاع کو دیے گئے۔

آنسو گیس شیل پولیس نے احتجاج سے قبل ہنگامی بنیادوں پر 40 کروڑ کے خریدے، نجی ٹی وی کے مطابق درجنوں پولیس کی گاڑیاں مظاہرین نے جلا دیں یا توڑ کر ناکارہ بنا دیں۔پولیس حکام کے مطابق حکومت سے نومبر کے احتجاج کے حوالے سے اخراجات مانگے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *