محمود غزنوی کی طرح ہم بھی حملے جاری رکھیں گے، علی امین گنڈاپور

محمود غزنوی کی طرح ہم بھی حملے جاری رکھیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ابھی سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ نہیں ہوا۔

علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، حکومت نے دفعہ 245 لگا کر ہمارے لوگوں کا قتل کرایا، 12 ورکرز شہید اور 107 ورکرز کا ابھی تک پتہ نہیں ہے۔

علی امین نے کہا کہ لاپتہ ورکرز سے متعلق تحفظات ہیں، ہزاروں کارکن گرفتار اور زخمی ہیں، کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی پت جنگ کی طرح حملے کریں گے، 5 حملے ہم نے کر لیے ہیں، جس طرح محمود غزنوی نے 17 حملے کیے ہم بھی اسی طرح حملے جاری رکھیں گے۔

مدارس رجسٹریشن، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ایک دن کی مہلت دیدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر گیم کی ہے، یہ ملک کے اندر نفرتیں پھیلا کر خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں، حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کا فیصلہ نہیں ہوا، ابھی مذاکرات ہونے ہیں، ہم ملک کی خاطر مذاکرات کر رہے ہیں، اگر حکومت مذاکرات نہیں کرتی تو ہم تو چل ہی رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *