Skip to content
سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
سو نے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے کا ہو گیاہے۔
دس گرام سونے کے نرخ 257 روپے کم ہونے سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
چاندی کی قیمت 3400 روپے کی سطح پر برقرار ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 3 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 2632 ڈالرکا ہو گیا ہے۔