مولانا فضل الرحمان کا کردار بہت اہم ، وہ چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے، فواد چوہدری

مولانا فضل الرحمان کا کردار بہت اہم ، وہ چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے، فواد چوہدری

فیصل آباد:فواد چوہدری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سیاسی جماعتوں کو 13 دسمبر کو دعوت دینے جا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے کردار کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی ایک جعلی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور مقدمہ ڈسچارج کرنے کی درخواست دی ہے۔ بفواد چوہدری نے عدلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گرانے کے لیے جوڈیشل سسٹم کو ختم کر دیا گیا اور عدالتی نظام کو کینگرو کورٹس بنا دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ کر دی گئی ہے، مگر عمران خان کی مقبولیت آج بھی قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر کے مسئلے کا حل نکالا جائے، اور ایک حل قومی حکومت کی تشکیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے دو نکات پر بات چیت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ فواد چوہدری نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن بنائیں کیونکہ قتل ہمیشہ ان کے پیچھے کرتا رہتا ہے۔

فواد چوہدری نے فوج کے خلاف پراپیگنڈے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بیرونی عناصر اور بی ایل اے شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی والے اس معاملے کو سیاسی مخالفت کے طور پر پروموٹ کرتے ہیں جو کہ غلط ہے۔ انہوں نے اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سیاسی جماعتوں کو 13 دسمبر کو دعوت دینے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، مولانا فضل الرحمان کے کردار کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی جماعت کا مقصد ملک میں افراتفری کا خاتمہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *