فیض حمید پر جلد فرد جرم عائد ہونے کا امکان

فیض حمید پر جلد فرد جرم عائد ہونے کا امکان

سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر آئندہ 5 سے 7 دنوں میں فرد جرم عائد ہونے والی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے 14 دسمبر کی سول نافرمانی کی کال دی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ فیض حمید سے متعلق آنے والی خبر ہے۔ انہوں نے کہا میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ 14 دسمبر سے پہلے ہی فیض حمید سے متعلق اہم خبر سامنے آئے گی۔

فیصل واوڈا  کا کہنا تھا کہ اگر فیض حمید کے خلاف شواہد سامنے آئے اور ان پر مقدمہ چلا تو مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوتا ہے تو حیرت نہیں ہوگی، اور امکان ہے کہ فیض حمید کو کورٹ مارشل کے بعد سزا بھی دی جائے۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ وہ خود نہیں چلا رہے بلکہ کوئی اور اس کو کنٹرول کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قاسم سوری نے عمران خان کو پاگل قرار دیا جبکہ حماد اظہر انہیں مشکلات میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہایہ لوگ پہلے عمران خان کو پاگل قرار دیں گے، پھر زہر کی باتیں کریں گے۔

فیصل واوڈا نے بلاول بھٹو کو “بے داغ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی پر الزامات ہیں لیکن وہ خود صاف ہیں۔ ان کے مطابق بلاول بھٹو وزیر اعظم کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں، کیونکہ وہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دے چکے ہیں اور سیاسی طور پر میچور ہیں۔

فیصل واوڈا نے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی نے آج کس حیثیت سے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا؟ ان کا دعویٰ تھا کہ عمران خان کے دور میں ان کے نام پر کرپشن کی گئی، لیکن وہ خود کبھی کرپشن میں ملوث نہیں رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *