نیپرا نے اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
ڈسکوز کے تمام صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوگا، تاہم کے الیکٹرک، لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔سی پی پی اے جی کی جانب سے 1 روپے 1 پیسے کمی کی درخواست پر نیپرا نے 26 نومبر کو عوامی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔
گزشتہ روز نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 20 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، جس کا اطلاق دسمبر کے بلوں پر ہوگا۔ اس اضافے سے لائف لائن صارفین مستثنیٰ ہوں گے۔