تحریک انصاف کیجانب سے ابھی سولِ نافرمانی بارے فیصلہ نہیں ہوا: شیر افضل مروت

تحریک انصاف کیجانب سے ابھی سولِ نافرمانی بارے فیصلہ نہیں ہوا: شیر افضل مروت

سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سول نافرمانی بارے ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا اعتراض علی امین گنڈا پورنہیں شاید ورکرز پر ہے، علی امین گنڈا پوراورعمرایوب بشریٰ بی بی کے ساتھ تھے، ہمارا لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں،عمران خان کی اہلیہ،بہنوں کا سیاست سےتعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا، پی ٹی آئی سیاسی گفتگو کرنا چاہتی ہے تو کرے ہم تیار ہیں: رانا ثنا اللہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی فیصلہ وہی ہوگا جوبانی پی ٹی آئی کا ہوگا، سول نافرمانی تحریک کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، مطالبات ہویا کال پارٹی قیادت کودینی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی نےقیادت پر کبھی عدم اعتماد نہیں کیا، علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کو فائرنگ سےبچایا، بشریٰ بی بی کی بات کا مطلب لیڈرشپ پر الزام لگانا نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *