پاکستان کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹی 20 کپ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر سرفراز احمد دلبرداشتہ ہوگئے اور کہنے لگے کہ جس کا انتظار ہے وہ اعلان جلد ہوجائے گا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ کھیلنے سے متعلق کہنے کو اب کچھ نہیں رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی کے دو کپ اپنی قیادت میں پاکستان کو جتوائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری افسران اینڈرائیڈ ایپس کا شکار ، ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف