100 سالہ برنی لٹمین اور 102 سالہ مرجوری فٹرمین نے شادی کر لی

100 سالہ برنی لٹمین اور 102 سالہ مرجوری فٹرمین نے شادی کر لی

محبت کسی بھی عمر میں ہو جاتی ہے، یہ بات سچ ثابت ہوئی جب 100 سالہ برنی لٹمین اور 102 سالہ مرجوری فٹرمین نے محبت ہونے کے بعد شادی کر لی۔

یہ معمر ترین جوڑا امریکی ریاست پنسلوانیہ کے صدر مقام فلاڈیلفیا کے سینئر لیونگ ہوم میں رہتاہے، جہاں دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور پھر دونوں شادی کر کے دنیا کے معمر ترین نوبیاہتا جوڑے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے معمر ترین شادی کرنے والے جوڑے کے طور پر ان کی جانب سے ریکارڈ توڑنے کی تصدیق کر دی ہے، دونوں کی شادی رواں سال 19 مئی کو ہوئی۔

دونوں اس ہولڈ ہوم میں رہتے تھے، ان کی ملاقات ایک کوسٹیوم پارٹی کے دوران ہوئی، بعدمیں دونوں معلوم ہوا کہ انہوں نے ایک ہی زمانے میں یونیورسٹی آف فلاڈیلفیا میں پڑھا ہے لیکن بطور طالب علم وہ ایک دوسرے سے کبھی نہیں ملے۔

برنی لٹمین کی پوتی نے بتایا کہ دونوں ہی پہلے شادی شدہ تھے اور ساٹھ سال ازدواجی زندگی گزار چکے ہیں، ہولڈ ہوم میں رہتے ہوئے دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور پھر دونوں نے شادی کر لی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *