انتخابی دھاندلی کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

انتخابی دھاندلی کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں انتخابی دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی آئینی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا،انتخابی دھاندلی کے خلاف شیر افضل مروت سمیت دیگر افراد نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

درخواستوں میں انتخابات 2024 میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف بھی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

اس درخواست پر بھی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی بنچ گیارہ دسمبر کو سماعت کرے گا، یہ درخواست شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *