نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

 نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی منظوری دی ہے۔

ڈسکوز کے تمام صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

نیپرا کا کہنا ہے کہ لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے جی نے ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے درخواست پر 26 نومبر 2024 کو عوامی سماعت کی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *